چینی فوجی سرحد پار کرکے بھارت میں گھس گئے

Published on October 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments


نئی دہلی:(یواین پی)لداخ کے بعد بھارت کے خلاف چین نے ایک اور محاذ کھول دیا ہے اور ریاست اتراکھنڈ میں چینی فوجی سرحد پار کرکے بھارت میں گھس گئے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 30 اگست کو 100چینی فوجی بھارتی علاقے میں گھس آئے تھے،جبکہ چینی فوجیوں نے سرحد پار کی اور کئی گھنٹے بھارتی علاقے میں رہے۔اس حوالے سے انڈین میڈیا نے مزید کہا کہ بھارتی فورسز اور چینی افواج کے درمیان کوئی کشمکش رونما نہیں ہوئی اور نہ ہی چینی فوجیوں نے بھارتی تنصیبات کوکوئی نقصان پہنچایا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes