اے پی ایم ایل کی تنظیمی اور سیاسی سرگرمیوں میں تیزی

Published on December 17, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 360)      No Comments

4
 اسلام آباد:(یوا ین پی)آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین پرویز مشرف کی ہدایات کے بعد پارٹی راہنماؤں نے اپنی اپنی سطح پر تنظیموں کو فعال کرنا شروع کر دیا۔ ملک بھر میں ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح پر دفاتر قائم ہونا شروع ہو گئے۔ کے پی کے اور سندھ کے بعد پنجاب کی ڈویژنل تنظیمیں مکمل کر لی گئیں، گوجرانوالا ڈویژن میں بڑا جلسہ اور دفتر کا افتتاح اتوار کو ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق اے پی ایم ایل کے چیئرمین پرویز مشرف کی طرف سے پارٹی کو ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل سطح پر منظم اور فعال کرنے کی ہدایات کے بعد پارٹی راہنماؤں نے اپنی اپنی سطح پر تنظیمی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں کے پی کے اور سندھ کے علاوہ پنجاب میں ڈویژنل اور ضلعی تنظیمیں مکمل کر کے پارٹی دفاتر قائم ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، سرگودھا اور لاہور ڈویژنز میں تنظیم سازی کی تکمیل کے بعد اتوار کو گجرات میں گوجرانوالا ڈویژن کے دفتر کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی پارٹی کے جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔ پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد دیگر مرکزی قیادت کے ہمراہ اتوار کی صبح جلسے میں شرکت کے لئے روانہ ہوں گے۔ وہ جلسے کے شرکاء سے خطاب اور ڈویژنل دفتر کا افتتاح بھی کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题