غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف مہم چلاتے ہوئے متعدد افراد گرفتار

Published on October 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 94)      No Comments

وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ملزمان کے چالان مرتب 48000 ہزار محکمانہ معاوضہ
اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) محکمہ تحفظ جنگلی حیات اوکاڑہ نے ضلع بھر میں غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف مہم چلاتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک حکیم کو غیر قانونی طور پر سانپوں کی چربی نکالتے تصویر کے ذریعے فروخت کرنے اور سوشل میڈیا، فیس بک پر وائرل کرنے کے جرم میں گرفتار کر لیا اور مجموعی طور پر ( (78,000 اٹہترہزار روپیہ محکمانہ معاوضہ کیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر محکمہ جنگلی حیات پنجاب سید صمصام بخاری کے احکامات کی روشنی میں غیرقانوئی شکار کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کے نتیجے میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ساہیوال ریجن جام ذوالفقار علی اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف اوکاڑہ امانت علی انجم کی ہدایت پر مہم چلاتے ہوئے میاں ممتاز احمد وٹو وائلڈلائف انسپکٹر دیپال پور نے سٹاف کے ہمراہ ملزم ملک اصغر حمید سکنہ قائد آ باد ضلع خوشاب کو غیر قانونی فالکن کاشکار کرتے ہوئے گرفتارکیا ملزم ثاقب کو بغیر لائسنس پرندوں کا کاروبار کرتے پکڑا ،شیر گڑھ سے محمد اشرف وائلڈلائف انسپکٹر رینالہ خوردہمراہ سٹاف نے ملزم محمد رمضان سکنہ قائد آ باد ضلع خوشاب کو غیر قانونی فالکن کاشکار کرتے ہوئے گرفتار کیا,جبکہ حکیم سرفراز کو غیر قانونی سانپوں کی چربی نکال کر تصویر بنا کر سیل کرنے کے لئے سوشل میڈیا فیس بک پر وائرل کرنے کے جرم میں گرفتارکیا اور وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ملزمان کے چالان مرتب کرکے مبلغ 48000/ ہزار محکمانہ معاوضہ کیاگیا۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات اوکاڑہ کی دوسری کاروائی کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈلائف اوکاڑہ چوھدری امانت علی انجم کے ہمراہ ریاض احمد وائلڈلائف انسپکٹر اوکاڑہ محمد اشرف وائلڈ لائف انسپکٹر رینالہ خورد ،میاں طارق عزیز اور نذیر احمد وائلڈ لائف واچر زنے شکاری کتوں کے ذریعے غیر قانونی شکار کرنے والے شوکت علی،ساغر صدیقی محمد دانش کو علاقہ ذخیرہ پپلی پہاڑ سے گرفتارکیا اورچالان مرتب کرکے مبلغ 30000/ ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog