روسی صدر کے قریبی رفقا کے خلاف نئی امریکی پابندیاں عائد

Published on April 9, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 180)      No Comments

واشنگٹن(یواین پی)امریکا نے روسی صدر ولادی میرپیوٹن سے انتہائی قریبی تعلق رکھنے والے چند روسی شہریوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ روس سے تعلق رکھنے والے7 انتہائی اہم کاروباری شخصیات کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ ان افراد میں صنعتی ادارے میٹلز میگنیٹ سے تعلق رکھنے والے الیگ دیریپاسکا اور سرکاری گیس کمپنی گیس پروم کے ڈائریکٹر ایلیکسی مِلر بھی شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题