امن واستحکام کوتباہ کرنیکی سازش ناکام بنادیں گے، آرمی چیف

Published on October 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بے بنیاد پروپیگنڈا بھارت کی فرسٹیشن کامنہ بولتا ثبوت ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا جبکہ ملک کی داخلی سلامتی اور بارڈر مینجمنٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء کو پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے دشمن کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔کانفرنس میں بھارتی فوج کے پراپیگنڈہ پر سخت ردعمل دیا گیا جبکہ پاکستان کی علاقائی سالمیت کے لیے تمام ضروری اقدامات کا بھی عزم کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مختلف ممالک کے افواج کے تھ انسداددہشتگردی کی مشترکہ مشقیں کی ہیں۔کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء نے بھارتی ملٹری کیگمراہ کن پروپیگنڈاکاشدیدنوٹس لیتے ہوئے کہا کہ قربانیوں سے حاصل امن واستحکام کوتباہ کرنیکی سازش ناکام بنادیں گے۔ شرکاء نے افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال اورانسانی بحران پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بامقصد بات چیت اورعالمی تعاون سیافغانستان میں دیرپاامن واستحکام کی راہ ہموارہوگی۔کور کمانڈرز کانفرنس میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے فارمیشنزکی آپریشنل تیاریوں کوسراہا جبکہ آرمی چیف نے غیرملکی افواج کیساتھ تربیتی مشقوں کیانعقادپر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بے بنیادپروپیگنڈابھارت کی فرسٹیشن کامنہ بولتاثبوت ہے، یہ پروپیگنڈامقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانیکی کوشش ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes