انتخابی اصلاحات پراپوزیشن سے بات چیت جاری رہے گی، فواد چوہدری

Published on October 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 145)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارامقصد صاف اورشفاف الیکشن کرواناہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ای وی ایم پراپوزیشن نیتاحال کوئی جواب نہیں دیا، الیکٹرانک ووٹنگ مشین کیلئے قانون سازی آگے بڑھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پراپوزیشن سے بات چیت جاری رہے گی، نئی مردم شماری میں ٹیکنالوجی اور نادرا کی مدد حاصل کی جائیگی، نئی مردم شماری ڈیجور طریقے کے مطابق ہوگی، ڈیفی کٹوطریقے کیمطابق کرفیولگاکرلوگوں کو گناجاتاہے، مردم شماری کیلئے ڈیفیکٹواورڈیجورطریقہ کارہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ڈیجوریریقے میں کسی بھی علاقے میں 6ماہ رہائش ضروری ہوتی ہے، کابینہ اجلاس میں اگلی مردم شماری کے معاملے پربات ہوئی ہے، چیئرمین نیب کی تقرری سے متعلق آرڈیننس کل لائیں گے، چیئرمین نیب سے متعلق آرڈیننس مکمل ہوگیا ہے، چیئرمین نیب تقرری پرشہبازشریف سے مشاورت نہیں کرسکتے، چیئرمین نیب پرمشاورت کیلئے اپوزیشن لیڈرتبدیل کیاجائے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن اپنااپوزیشن لیڈرتبدیل کریتاکہ بات کرسکیں،

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme