کرونا کا خاتمہ ایک معمول کی زندگی کی بحالی کے لئے ازحد ضروری ہے محمد علی اعجاز

Published on October 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 68)      No Comments

ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور اس سلسلہ میں ایک انتہائی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے
اوکاڑہ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ انسداد کرونا مہم کی کامیابی ہم سے جڑی ہوئی ہے کرونا کا خاتمہ ایک معمول کی زندگی کی بحالی کے لئے ازحد ضروری ہے ہمیں انفرادی اور اجتماعی طور اس سلسلہ میں ایک انتہائی ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائیو یٹ سکول ایسو سی ایشن کے نمائندہ وفد کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سی ای او ایجو کیشن اندریاس بھٹی ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،صدر پرائیو یٹ سکول ایسو سی ایشن خالد ذیشان سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ اساتذہ کرام انسداد کرونا ویکسی نیشن میں کلیدی کردار ادا کریں اساتذہ کرام 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو انسداد کرونا ویکسیئن لگوانے کے لئے انہیں انسداد کرونا ویکسیئن کی اہمیت اور افادیت سے متعلق بتائیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy