بھارت میں ’’آئی لو پاکستان‘‘ والے غباروں کی فروخت، دودکاندار گرفتار

Published on October 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 279)      No Comments

161کانپور (یو این پی)  مبینہ پاکستانی جاسوس کبوتر سے خوفزدہ بھارتی اب پاکستان کے نام کے غباروں سے بھی ڈرنے لگے، پولیس نے ’آئی لوپاکستان‘ والے غبارے فروخت کرنے والے دو دکانداروں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے شہر کانپور میں پولیس میں اس وقت کھلبلی مچ گئی جب اس کو یہ خبر ملی کہ گووندنگر میں ایک دکان پر آئی لو پاکستان والے غبارے فروخت کیے جارہے ہیں۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر غباروں کے کئی پیکٹس قبضے میں لے لیے اور مذکورہ دکاندروں کو اپنی حراست میں لے لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس حکام ان غباروں کے بارے میں پتہ لگانے کی کوششوں میں ہیں کہ آیا یہ غبارے کہاں سے آئے؟ اور انہیں کہاں پرنٹ کیا گیا۔

16پاکستان سے محبت والے الفاظ پر مشتمل ان غباروں کی ترسیل کے پیچھے کارفرما خفیہ ہاتھ کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy