بلدیاتی انتخابات ، خیبرپختونخوا سےمرحلہ وار انتخابات کا نومبر سے آغاز ہونے کا امکان

Published on October 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

پشاور (یواین پی) ملک بھر میں بلدیاتی انتخابات کا آغاز خیبرپختونخوا سے کرنے کی تیاریاں، مرحلہ وار انتخابات کا نومبر سے آغاز ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کے لیے جوڈیشل احکامات جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت انتخابات کی ابتداء خیبر پختونخوا سے ہوگی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے،ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا آغاز خیبرپختونخوا سے ہوگا جہاں نومبر سے مرحلہ وار انتخابات شروع ہوں گے،الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت سے بلدیاتی انتخابات کے لیے مختص فنڈز بھی مانگ لیے ہیں،اس حوالے سے فوری فنڈز فراہمی کے لیے مراسلہ وزارت خزانہ کو بھجوا دیا گیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes