سترہ اکتوبر کے جلسے میں لاکھوں افراد ملک بھر سے شریک ہوں گے۔ صادق میمن

Published on October 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 94)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد و صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ صادق علی میمن نے کہا ہے کہ 17 اکتوبر کو کراچی میں ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے میں ملک بھر سے لاکھوں افراد شرکت کریں گے اور ضلع ٹھٹھہ سے بھی ہزاروں جیالے اس جلسے میں شریک ہوکر یہ ثابت کریں گے ضلع ٹھٹھہ پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے۔ یہ بات انہوں نے 17 اکتوبر کے جلسے کے حوالے سے ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی کمیٹی کے عہدیدار سابق ایم این اے ڈاکٹر عبدالواحد سومرو، ضلعی نائب صدر عبدالحمید پنہور، ضلعی جنرل سیکرٹری امتیاز احمد قریشی، اطلاعات سیکریٹری سید محمود عالم شاہ بخاری، اراکین سندہ اسمبلی ریاض شاہ شیرازی، جام اویس گہرام ، غلام قادر پلیجو، ، پیر رحمانی جیلانی ، جہانگیر خان پالاری، ممتاز علی میمن اور دیگر ضلعی تنظیمی تمام عہدیداروں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ صادق علی میمن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قومی سطح کی عوامی جماعت ہے اور اس کی جڑیں تمام صوبوں میں مضبوط ہیں. اور اگر آئندہ عام انتخابات صاف و شفاف طریقے سے ہوئے تو پاکستان پیپلز پارٹی پورے ملک سے اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔ اجلاس میں کراچی میں ہونے والے 17 اکتوبر کے جلسے میں شرکت سے متعلق تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی. اس موقع پر تمام پارٹی رہنماؤں اور کارکنان سے درخواست کی گئی کہ وہ مذکورہ جلسے میں خود اور عوام کی بھرپور انداز میں شرکت کروا کے جلسہ کو کامیاب بنایا جائے. انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام پارٹی رہنما اور کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی توقعات پر پورا اتریینگے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog