پنجاب سمال انڈسٹریز کا رپوریشن کاپنشنرزکو سالانہ بجٹ2103 میں ہونیوالے اضافے کی رقم ابھی تک شامل نہیں کی گئی

Published on July 12, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 265)      No Comments

sa
قصور (مہر سلطان سے)پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے پنشنرز کو سالانہ بجٹ میں بڑھائی جانے والی سال 2012اور2103کی پنشن کا اضافہ نہیں کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے پنشنرز نے کہا ہے کہ انہیں گزشتہ دو سالوں میں سالانہ بجٹ میں ہونیوالی پنشن میں بڑھوتی کی ادائیگی نہیں کی گئی اس ہونے والی ناانصافی سے پنشنرز کے مالی مسائل میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے پنشنرز کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب کے پنشنرز سے ہونے والی اس زیادتی کا کسی ادارے نے کوئی نوٹس نہیں لیا ہے جس سے پنشنرز انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کر رہے ہیں انہوں نے چیف جسٹس ہائی کورٹ اور صوبائی محتسب سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہیکہ انہیں ان کا حق دلایا جائے اور خادم اعلیٰ پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب سے اس زیادتی بارے پوچھ گچھ کی جائے کہ انہوں نے صوبائی محکمے سے اس معاملے کا ازخود نوٹس کیوں نہیں لیا جس غریب پنشنرز کے گھریلو اخراجات بڑھنے سے انکی پریشانیاں بڑھ چکی ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes