ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں مثبت پیش رفت

Published on October 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

لاہور:(یواین پی) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان میں مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق ونڈین ویمن ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے بورڈز کے درمیان شیڈول کے حوالے سے حتمی بات چیت جاری ہے،تین ون ڈے میچز کی سیریز 8، 11 اور 13نومبر کو کرانے کی تجویززیر غور ہے۔ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نومبر کے شروع میں کراچی پہنچ کر تین روز کا قرنطینہ مکمل کرے گی جبکہ تین ون ڈے میچز کی سیریز کراچی میں ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy