آقائے دو جہاں کی آمد سے دنیا سے جہالت کا خاتمہ ہوا ذولفقار علی قادری

Published on October 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 157)      No Comments

جشن عید میلادالبنی اہل ایمان کی پہچان ہے اللہ کی نعمتوں کا زیادہ سے زیادہ شکر ادا کرنا چاہے
ٹھٹھہ( رپورٹ حمید چنڈ)جماعت خادم الفقراءپاکستان کے سرپرست اعلی ویجلنس کمیٹی انسانی حقوق حکومت سندھ کے ممبر صوفی ذولفقار علی قادری نے کہا ہے کہ حضور اکرمﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے ہی بہتر زندگی مل سکتی ہیں۔ آقائے دو جہاں کی آمد سے دنیا سے جہالت کا خاتمہ ہوا اور اسلام کا بول بالا ہوا جشن عید میلادالبنی اہل ایمان کی پہچان ہے۔ ہمیں اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ نعمتوں کا زیادہ سے زیادہ شکر ادا کرنا چاہے۔ بارہ ربیع الاول آقادو جہاں کا یوم پیدائش بڑی نعمت ہے ، قرآن و سنت اور سیرت طیبہ پر عمل کر کے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ہر سال کی طرح 12 ربیع اول کے دن ایک ریلی نکالی جائیگی ہم ٹھٹھہ کی ضلع انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ جشن عید میلاد النبی کے جلوسوں کی سیکورٹی کے انتظامات کو بہتر بنانے سمیت جلوس کی گذرگاہوں کی صفائی ستھرائی کے بھی انتظامات بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں 12ربیع الاول آقائے دو جہاں خاتم المرسلین حضرت محمد مصطفی یوم پیدائش کا دن ہے اللہ تعالیٰ نے آپﷺکو دونوں جہانوں کے لئے رحمت العالمین بنا کر بھیجا اور اپنی خاص نعت سے نوازا ہے آپ کی عظمت و شان خود خالق کائنات نے قرآن مجید میں بیان فرمائی، محسن انسانیت آپ نے انسانوں کو اچھے اور برے کی پہچان عطا کی اور احترام انسانیت کا درس دیکر دنیا میں امن و سکون کے ساتھ رہنے کا درس دیاہے جماعت خادم الفقراء پاکستان کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی جشن عید میلاد النبی شان سے منایا جائیگا اور ریلی نکالی جائیگی اور مورخہ 30 اکتوبر بروز ھفتہ درگاھ حضرت صوفی فقیر اعجاز علی قادری مکلی میں سالانہ عظیم الشان جشن عید میلاد نبی منایا جائیگا جس میں پاکستان کے مشھور معروف علماءکرام نعت خواں سمیت عاشقان رسول اور جماعت کے فقیر عقیدت مند شرکت کرینگے جس میں ننگر کا انتظام کیا جائے گا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy