وزیر اعظم آزاد کشمیر 2نومبر کو راولاکوٹ حلقہ 3میں جلسہ سے خطاب کریں گے

Published on October 29, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 460)      No Comments


راولاکوٹ(یو این پی)وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے دورہِ پونچھ کے حوالے سے شیڈول جاری ، وزیر اعظم آزاد کشمیر 2نومبر کو راولاکوٹ حلقہ 3میں جلسہ سے خطاب کریں گے ضلعی صدر ن لیگ پونچھ اعجازیوسف ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے دورہِ روالاکوٹ کے حوالے سے ملاقات کی اور انھیں تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔راجہ فارو ق حیدر خان کے راولاکوٹ آمد کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں شہر کو خوش آمدیدی بینرز سے سجا دیا گیا ہے مسلم لیگ(ن) ضلع پونچھ کے صدر اعجازیوسف ایڈووکیٹ اور مرکزی رہنما ء سردار فرحاد علی خان نے اس حوالے سے مختلف علاقوں کے دورے کیے مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے لیگی عہدیداران کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان پونچھ سے خصوصی لگاو اور دلچسپی رکھتے ہیں آزاد کشمیر میں حکومت کے قیام کے بعد لیگی حکومت نے آزاد کشمیر میں انقلابی اقدامات کیے پی ایس سی کی تشکیلِ نو اور این ٹی ایس سسٹم کا نفاذ میرٹ کے قیام کی بنیادیں تھیں وزیر اعظم انفراسٹریکچر اینڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت آزاد کشمیر کے ہر حلقے میں بلا تحصیص عوامی مسائل حل کیے گئے ۔ ۔وزیراعظم آزاد کشمیر کے دورہِ راولاکوٹ کے حوالے سے تیاریوں کے سلسلہ میں مسلم لیگ(ن) ضلع پونچھ کے صدر اعجازیوسف ایڈووکیٹ،مرکزی رہنماء مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر سردار فرحاد علی خان نے مختلف یونین کونسلز اور ٹاون کے عہدیداران و کارکنان سے خطاب کرتے ضلعی ن لیگ اعجازیوسف ،فرحاد علی خان اور دیگر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی راولاکوٹ آمد پر شاندار استقبال کریں گے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog