گردہ سکینڈل، ڈاکٹر فواد کی اہلیہ کے اکاؤنٹس منجمد

Published on June 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments


لاہور (یو این پی) گردوں کی غیر قانونی پیوند کاری میں ملوث ڈاکٹر فواد کی اہلیہ ڈاکٹر لبنیٰ کے اکاوئنٹ منجمد کر دیئے گئے۔ ڈاکٹر لبنیٰ پر گردہ سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔ گردہ سیکنڈل میں ملوث ملزموں کے اہل خانہ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ڈاکٹر فواد کی اہلیہ ڈاکٹر لبنیٰ کے اکاوئنٹ منجمد کر دیئے گئے۔ ڈاکٹر لبنیٰ پر گردہ سکینڈل میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے تاہم ایف آئی حکام اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes