اللہ کی رضا کیلئے دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا منشور بنایا ہے خان آصف

Published on October 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 102)      No Comments

اپنی ثقافت کو زندہ رکھنا اور اس کے فروغ کے لیئے دن رات کوشاں رہنا بھی اپنا اولین فریضہ ہے
رائیونڈ( یواین پی) رائیونڈ کی معروف سیاسی سماجی مخیر شخصیت زیمکو موٹر سائیکلز زیمکو فین کمپنی کے چیف ایگزیکٹو خان آصف دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا تر امتیاز تصور کرنا اور اللہ تعالی کی رضا کے لیئے عبدالصمد ممیوریل میڈیکل سینٹر اور نادار مستحق طلبہ اور طالبات کے لیئے سکول قائد آباد نمبر 2کاکشال پشاور سٹی میں بھر پورانداز میں ہسپتال میں مریضوں کا علاج معالجہ اور سکول میں بہترین ماحول میں تعلیمی سلسلہ جاری ہے، اپنی ثقافت کو زندہ رکھنا اور اس کے فروغ کے لیئے دن رات کوشاں رہنا بھی اپنا اولین فریضہ تصور کرتے ہوئے، خیبر پختون خواہ حکومت کے زیراہتمام اور زیمکوفین کے تعاون سے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے پی ہاکی لیگ کا رنگ رنگ تقریب کا انعقاد کیا، خان آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ رائیونڈ زیمکو موٹر سائیکلز اور زیمکوفین کمپنی کی پروڈیکشن بہتر انداز میں رواں دواں ،صدقہ جاریہ کے لیئے قا ئد آباد نمبر 2کاکشال پشاور سٹی میں ایک عبدالصمد ممیوریل میڈیکل سینٹر اور دوسرا عبدالصمد ممیوریل سکول کام کر رہا ہے یہ سب اللہ تعالی کی رضا اور اپنے اباؤاجداد کے ایصال ثواب کے لئے بنائے گئے ہیں،علاوہ ازیں حسب توفیق آنے والوں کی بھی مالی امداد کا سلسلہ جاری ہے اللہ تعالی قبول فرمائے اور اس میں مزید آضافہ کرنے کی قوت عطا کرے، خیبر پختون خواہ حکومت کے زیراہتمام اور زیمکوفین کے تعاون سے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کے پی ہاکی لیگ کا رنگ رنگ تقریب میں آغاز، سپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے باضابطہ افتتاح کیا اس موقع پر گروپ ایم ڈی آصف خان نے خصوصی شرکت کی، زیمکو فین نے قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے مردان کی ٹیم بھی آن کی جس میں قومی کھلاڑی بھی شرکت کر رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy