بھارت میں انسانیت دفن۔۔۔بھارتی ریاست اڑیسہ میں بیوی کی نعش کندھے پر اٹھا کر سولہ کلومیٹر پیدل سفر

Published on August 25, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 420)      No Comments

1
اڑیسہ (یواین پی)بھارت میں انسانیت مرگئی ، اڑیسہ میں غریب شہری کی اہلیہ ہسپتال میں مر گئی ، پیسے نہ ہونے کی وجہ سے ایمبولینس نہ ملی ، بھارتی شہری بیوی کی نعش کمبل میں لپیٹ کر کاندھے پر اٹھا کر سولہ کلومیٹر دور گاؤں پہنچا ۔ اسے انسانیت کی بے توقیری کہا جائے یا بے حسی ، غریب شہری کا کوئی پرسان حال نہ تھا ۔ بھارتی ریاست اڑیسہ میں غریب شہری کے پاس بیوی کی نعش ہسپتال سے گاؤں لے جانے کے لیے پیسے نہیں تھے ۔ ہسپتال انتظامیہ نے ایمبولنس دینے سے بھی انکار کر دیا ۔ 42 سالہ دانا ماجھی نے بھی خوب وعدہ نبھایا ۔ بیوی کی نعش کاندھے پر اٹھا کر سولہ کلومیٹر تک پیدل چلا ۔ دانا ماجھی کی معصوم بچی بھی آنسو بہاتی ساتھ ساتھ چلتی رہی ۔ بھارت کے ایک نجی چینل نے دانا ماجھی کی مشکل حل کی اور باقی راستے میں ایمبولینس کا انتظام کرکے اسے گھر کی طرف روانہ کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog