حضرت سید سخی ڈاتار جمیل شاھ گرناری رحہ بابا کا سالانہ عرس آج سےشروع ہوگا

Published on October 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ) درگاھ سخی ڈاتار کے پریس ترجمان صحافی شاہ خالد ڈاتاری نے اپنے پریس بیان میں بتایا ہے کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی ولیوں کے سردار شھنشاھ حضرت سید سخی ڈاتار جمیل شاھ گرناری رحہ بابا کا سالانہ عرس مبارک ۱۰ ربیع الاول سے ۱۲ ربیع الاول تک عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ ۱۰ ربیع الاول کے دن ۱۷ آکٹوبر ۲۰۲۱ کو سائیں میمون شاھ کی حویلی سے علم پاک کا جلوس برآمد کیا جائے گا۔ علم پاک کا جلوس سیٹھ سائیں شیراز علی جیوانی، سائیں سکندر علی شاھ درگاھ کے گدی نشین کی نگرانی میں مختلف راستوں سے ہوکر درگاھِ عالیہ پر اختتام پذیر ہوگا۔ ۱۱ ربیع الاول کی رات کو درگاھِ عالیہ کو صندل سے غسل سائیں سکندر علی شاھ، بابو غازی احمد پٹیل، سیٹھ سائیں شیراز علی جیوانی پٽيل بابا، دیدار علی شاھ، سکندر شاھ، خلیفہ شاھ خالد ڈاتاری کی رہمنائی میں دیا جائے گا۔ ۱۲ ربیع الاول کے دن محفلِ نعت، عید میلاد النبی، چادر شریف اور محفلِ سماع کیا جائے گا۔ درگاھ عالیہ کا گدی نشین سائیں سکندر علی شاھ ۸۰۰ سالہ پرانا لباس پہن دعائے خیر مانگین گے۔ جبکہ ڈاتار کمیٹی کی جانب سے عرس مبارک کے ۳ دن ۲۴ گھنٹے ننگر نیاز کا بندوبست کیا جائے گا۔ جبکہ سیکیورٹی کے حوالے سے کھاردار تاریں لگاکر کیمیرائیں نصب کی جائینگی۔ ولیوں کے سردار شھنشاھ حضرت سید سخی ڈاتار جمیل شاھ گرناری رحہ بابا کے عرس مبارک کے موقعے پہ ملکی و بیرونی ممالک سے عقیدت مندوں کی آمد جاری ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog