شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینا ہماری ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

Published on October 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments


لاہور(یو این پی)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول دینا ہماری ذمہ داری ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک بار پھر بغیر پروٹوکول شہر لاہور کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار اسٹاف افسر، سیکیورٹی آفیسر اور آفیشل فوٹوگرافر و کیمرہ مین کو بھی ساتھ لے کر نہ گئے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے فیروز پور روڈ، ٹاؤن شپ، جوہر ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، کالج روڈ، اکبر چوک اور دیگر علاقوں میں صفائی کے انتظامات مشاہدہ کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بعض علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر برہم ہوئے اور لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کا حکم دیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ صفائی کی صورتحال کے بارے میں کچھ عرصے سے شکایات مل رہی تھیں، میں نے صفائی انتظامات کا خود جائزہ لیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی کے انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes