سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ تمام سو سا ئٹی کو انسداد ڈینگی کے لئے کردار ادا کرنا ہے محمد علی اعجاز

Published on October 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 87)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی اقدامات موجودہ حالات کا تقاضہ ہیں احتیاطی تدابیر اور محکمہ صحت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملد ر آمد سے ہی انسداد ڈینگی وائر س سے بچ سکتے ہیں سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ تمام سو سا ئٹی کو انسداد ڈینگی کے لئے کردار ادا کرنا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدار ت کر تے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حسنین خالد سنپال ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی ،ایم ایس صاحبان سمیت تمام محکموں کے ضلعی سر براہان اور ڈینگی کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ ہر شخص اجتماعی اور انفرادی طور پر حکومتی کاوشوں میں اپنا کردا ر ادا کرے انہوں نے ہدایت کی کہ ویکٹر سر ویلینس کا کام انتہائی ذمہ داری کا متقاضی ہے اس کو اسی احتیاط اور ذمہ داری سے مکمل کیا جائے اس موقع پر ڈسٹر کٹ انٹا ما لو جسٹ ڈاکٹر محمد اقبال اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید نے ضلع میں جاری ویکٹر سر ویلینس ،ہاٹس سپاٹس کی نگرانی ،ٹائر مار کیٹوں ،کباڑ مارکیٹوں ، بازاروں آگاہی مہم اور محکمہ صحت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدر آمد سے متعلق بریفنگ دی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes