نواز شریف نے اپنے دیرینہ ساتھی چوہدری نثار سے راہیں جدا کرلیں

Published on February 27, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 210)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) سابق وزیراعظم نواز شریف نے تین دہائیوں تک ساتھ رہنے والے دیرینہ ساتھی اور سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے راہیں جدا کرلیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی کے مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں چوہدری نثار کو مدعو نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق گزشتہ روز سابق وزیراعظم کو قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے تاہم وہ اپنے فیصلے ڈٹے رہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کے بیانیے کو عوام نے تسلیم کیا لیکن ایسا نہیں ہوسکتا کہ ان کی جماعت میں سے اس کی مخالفت ہو جب کہ چوہدری نثار نے سرعام ان کے بیانیے کی مخالفت کی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy