چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف کی سزا کے خلاف بینچ تشکیل دیدیا

Published on August 4, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

لاہور (یواین پی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا کے خلاف بینچ تشکیل دیدیاہے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی جانب سے تشکیل دیئے گئے بینچ میں جسٹس شمس محمود مرزا ، شاہد محمود سیٹھی اور مجاہد مستقیم احمد زمل ہیں ۔یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست لائیرز فاو نڈیشن فار جسٹس کی طرف سے قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کا قانون اٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے شخص کو اس قانون کے تحت سزا دی گئی جو غیرقانی ہے ، نواز شریف، مریم نواز، کیپٹن صفدر کو مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا غیر قانونی ہے ، عدالت نواز شریف اور دیگر نیب کے مردہ قانون کے تحت دی گئی سزا کالعدم قرار دے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme