کرشنگ سیزن شروع ہونے سے چینی کی قیمت مزید کم ہوجائے گی: فواد چودھری

Published on October 21, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ آٹے، چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، کرشنگ سیزن شروع ہونے سے چینی کی قیمت مزید کم ہوجائے گی۔تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب، خیبرپختونخوا اورسندھ سے پی ٹی آئی کی لیڈر شپ نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب کے اندر مقامی حکومتوں کے انتخابات کے حوالے سے سب سے اہم موضوع پر گفتگو ہوئی، وزیراعظم نے پارٹی لیڈرشپ کوعوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے کہا مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تیاری کے لیے شہروں اوراضلاع میں شیڈول جاری کیے جائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes