سبزیاں کھانے والوں میں آنت کے کینسر کے امکانات کم ہوتے ہیں، ماہرین

Published on March 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 1,014)      No Comments

07
دبئی ۔۔۔سبزیاں کھانے والوں میں آنت کے کینسر کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق سبزیوں پرمشتمل غذا کے استعمال سے آنتوں کے کینسر کے خطرات معدوم ہوجاتے ہیں۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں آنتوں کاکینسر موت کی وجوہ میں دوسرے اہم وجہ ہے ۔مطالعے کے مطابق آنتوں کے کینسر کی وجوہ میں غذائی عوامل اہم ہیں ان میں لال گوشت کا استعمال آنتوں کے کینسر کے امکانات میں اضافہ اور ریشے دارغذائیں ‘ آنتوں کے کینسر کے امکانات کو کم کرتا ہے ۔ مطالعے کے دوران 77659 افراد پر تحقیق کے نتیجے میں 380 افراد کو بڑی آنت کے کینسر‘ اور110 افراد کو ملاشی کے کینسر میں مبتلا پایاگیا۔ تحقیق کے مصنف بوما لنڈایونیورسٹی کیلیفورنیا کے مائیکل جے ارچ کے مطابق سبزیاں نہ کھانے والوں کے مقابلے میں سبزیاں کھانے والوں میں آنت کے کینسر کے خطرات 22 فیصد کم ہوتے ہیں جن میں سے بڑی آنت کے کینسر کے امکانات 19 فیصد جبکہ ملاشی کینسر کے 29 فیصد امکانات کم ہوتے ہیں ۔مطالعہ سے نتیجہ اخذ کیاگیا کہ سبزیوں پرمشتمل غذا کا استعمال آنت کے کینسر کے خطرات کم کرنے کے ساتھ موٹاپے ‘ ہائی بلڈ پریشر ‘ ذیابیطس اور شرح اموات میں بھی کمی کا باعث بنتی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes