عالیہ بھٹ،رنبیر کپور کے رواں سال دسمبر میں شادی کرنےسے متعلق افواہیں زیرِ گردش

Published on October 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

ممبئی (یواین پی)بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے رواں سال دسمبر میں شادی کرنےسے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں۔بھارتی میڈیا ویب سائٹس اور سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور رواں سال کے دسمبر میں شادی کا ارادہ رکھتے ہیں، اس جوڑی کی شادی گزشتہ سال ہونا طے پائی تھی مگر عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب عالیہ اور رنبیر کی شادی گزشتہ سال نہیں ہو سکی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور اپنی شادی کا مہینہ طے کر چکے ہیں، اس جوڑی کی جانب سے اپنی شادی کے لیے اٹلی کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں اِن کے اہل خانہ سمیت قریبی دوست بھی شرکت کریں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes