برطانیہ سی پیک منصوبے کا اہم پارٹنر ثابت ہو سکتا ہے،کریگ ہینڈز

Published on April 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments


لندن(یو این پی)برطانیہ نے سی پیک منصوبے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔گزشتہ روز لندن میں ایک کانفرنس سے خطاب میں برطانوی وزیرمملکت برائے انٹرنیشنل ٹریڈ کریگ ہینڈز نے کہا کہ برطانیہ سی پیک منصوبے کا اہم پارٹنر ثابت ہو سکتا ہے، ہم پاکستان اور چین کے ساتھ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں، تینوں ممالک خطے میں پیدا ہونے والے نئے تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔برطانوی وزیرمملکت کا کہنا تھا کہ سی پیک میں کی جانیوالی سرمایہ کاری سے پاکستان کی معیشت مضبوط ہوگی جب کہ پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کے صدر نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں پاک چین راہداری منصوبیکا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جب کہ سعودی عرب اور افغانستان بھی اس منصوبے میں شامل ہونے کا خواہاں ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes