وزیراعظم کی زیرصدارت مہنگائی پر ٹارگٹڈ سبسڈی سے متعلق اجلاس

Published on October 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنا رہی ہے، عالمی سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، کمزور طبقات کو براہ راست ٹارگٹڈ سبسڈی سے معاشی طور پر مدد ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اشیائے ضروریہ پر احساس ٹارگٹڈ سبسڈی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں مشیر خزانہ شوکت ترین اور معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر نے شرکت کی۔اجلاس میں ٹارگٹڈ سبسڈی کے نظام پر پیشرفت اور حتمی شکل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی سطح پر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں،حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہی ہے، براہ راست سبسڈی سے معاشی طور پر کمزور طبقے کو مدد ملے گی۔مزید برآں مشیر خزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت نیشنل پرائس مانٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy