اوکاڑہ،پنجاب حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مشکلات کے حل کے لئے سنجیدہ ہے محمد علی اعجاز

Published on October 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) پنجاب حکومت سمندر پار پاکستانیوں کو یہاں پر درپیش مشکلات اور ان کے مسائل کے حل کے لئے انتہائی سنجیدہ ہے اور اس سلسلہ میں تمام سرکاری محکمے بھر پور اقدامات کر رہے ہیں سمندر پار پاکستانی وطن عزیز کے لئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہے ہیں یہاں پر ان کے اہل خانہ اور ان کی جائیدادوں سے متعلقہ معاملات اور مسائل فوری حل کروانے کے لئے ضلع سے لے کر صوبائی سطح تک کمیٹیاں متحرک اور فعال ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجازنے ضلعی اوور سیز کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صباءاصغر علی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں اب تک16شکایات موصو ل ہوئی ہیں جن میں سے6شکایات کو میرٹ پر نپٹایا گیا ہے جب کہ 10درخواستوں کی سماعت کی جا رہی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے متعلقہ افسران کو ہدائیت کی کہ وہ سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات کو میرٹ پر جلد سے جلد نپٹائیں انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدائیت کی کہ وہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کی پیروی کے لئے ذاتی دلچسپی اور لگن سے کام کریں تاکہ سمندر پار پاکستانیوں کی شکایات اور مسائل جلد حل ہو ں ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes