صوبہ بھر میں 5ویں اور 8ویں کے امتحانات شروع ہو گئے

Published on February 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 570)      No Comments

Exams
پیک کے سالانہ امتحانات میں 23 لاکھ 95 ہزار طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں
بوریوالہ(یو این پی)بوریوالہ سمیت صوبہ بھر میں 5ویں اور 8ویں کے امتحانات شروع ہو گئے، پیک کے سالانہ امتحانات میں 23 لاکھ 95 ہزار طلباء و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔ بوریوالہ سمیت صوبہ بھر میں 5 ویں جماعت کے امتحانات دن گیارہ بجے شروع ہوئے۔ اور اپنے مقرر وقت پر اختتام پذیر ہوئے۔ اساتذہ کی جانب سے ہڑتال کے پیش نظر محکمہ ایجوکیشن نے خصوصی انتظامات کیے ہوئے تھے لیکن سرگودھا کے کسی بھی سنٹر پر اساتذہ کی جانب سے کوئی ہڑتال وغیرہ نہ کی تا ہم ضلعی انتظامیہ نے پولیس کی مدد سے پیپروں کو سینٹروں تک پہنچانے کیلئے خصوصی انتظامات کیے ہوئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme