سید مراد علی شاہ کا منوڑا ساحل کا دورہ

Published on October 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 190)      No Comments


کراچی(یواین پی)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ منوڑہ بیچ کو ترقی دینے کا مقصد عوام کو بہترین تفریحی مقام مہیا کرنا ہے۔سید مراد علی شاہ نے منوڑا ساحل کا دورہ کیا، وزیر بلدیات سندھ ناصر شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب وزیرِ اعلی سندھ کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر پاک بحریہ کے عسکری حکام کی بڑی تعداد موجود تھی، وزیر اعلیٰ نے منوڑہ بیچ پر ترقیاتی کام کا افتتاح کر دیا۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے منوڑا بیچ فرنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی نے 450 ملین روپے کی لاگت سے مکمل کیا ہے، منوڑہ فرنٹ پر ایک ایکڑ پر پارکنگ بنائی گئی ہے، منوڑہ کے پاس ایک منی پارک بھی تعمیر کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کے بیٹھنے کیلئے چھوٹے بڑے 34 شیڈ بنائے گئے ہیں، 76 پارک بینچز لگائی گئی ہیں، منوڑہ پر بچوں کی پلے ایریا بھی تعمیر کی گئی ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پلے ایریا میں 4 سلائیڈز، 2 جھولے، 2 ٹائر کرالنگ، 2 پانڈا فیملی سیٹ، واش روم بلاک، 11 دکانیں، 84 اسٹریٹ لائیٹس، 30 گارڈن لائیٹس اور 32 قسم کے خوبصورت پودے لگائے گئے ہیں، یہ پروجیکٹ کراچی کی ترقیاتی اسکیموں کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ساحل سمند پر منوڑہ کو ایک تفریحی مقام بنایا گیا ہے، اس وقت منوڑہ بیچ کا استعمال بہت کم تھا، سہولیات نہ ہونے کے باعث پبلک بہت کم تعداد میں آتے تھے، منوڑہ بیچ کو ترقی دینے کا مقصد عوام کو بہترین تفریحی مقام مہیا کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes