مریم نوازشریف، طلباء کو فیسوں کی واپسی کے چیک تقسیم کریں گی

Published on June 2, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 1,058)      No Comments

8

موجودہ حکومت نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ذریعے اقتصادی چیلنجزکومواقع اور وعدوں کو حقیقتوں میں تبدیل کیا ہے
اسلام آباد۔۔۔وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت ملک کے دور دراز اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے طلبہ کو تعلیمی فیسوں کی واپسی کے پروگرام کا صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں باضابطہ افتتاح (آج) پیر کو ہو گا۔ اس سلسلہ میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن مریم نوازشریف کی زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس اتوار کو یہاں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن (آج) پیرکو خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں کے پی کے اور فاٹا کے کم ترقی یافتہ علاقوں کے ہائیرایجوکیشن کمیشن کی مسلمہ پبلک سیکٹرکی یونیورسٹیوں کے ایم اے ‘ ایم ایس سی‘ ایم ایس ‘ ایم فل ‘ پی ایچ ڈی کورسز کے طلباء کو 100 فیصد فیسوں کی واپسی کے چیک تقسیم کریں گی۔ اجلاس کو آگاہ کیاگیاکہ 30 ہزار پوسٹ گریجویٹ طلباء ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہین اور خیبرپختونخوا اورفاٹا سے تعلق رکھنے والے 6 ہزار سے زائد پوسٹ گریجویٹ طلباء 1.20 ارب روپے کی سکیم سے استفادہ کریں گے جو کہ موجودہ جمہوری حکومت کی طرف سے مالی مشکلات کا شکار طلباء کو اعلی تعلیم کی طرف راغب کرنے اور حوصلہ افزائی کیلئے مالی سال 2013-14 میں شروع کی گئی ہے ۔ سکیم کے تحت ملک کے پسماندہ اورکم ترقی یافتہ علاقوں کے طلبہ کے 100 فیصد تعلیمی اخراجات حکومت ادا کرے گی جس میں فاٹا‘ آزاد جموں وکشمیر اورگلگت بلتستان سمیت ملک کے کم ترقی یافتہ علاقے شامل ہیں۔وزیراعظم کے تعلیمی فیسوں کی واپسی کی سکیم کا بلوچستان میں آغاز پہلے ہی ہوچکا ہے اور وفاقی وزیر خزانہ سینیٹراسحق ڈار نے 21 مئی کو سکیم کا اجراء کیا تھا ۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ موجودہ جمہوری حکومت نے اقتصادی طورپر قابل عمل منصوبوں کے آغاز بین الاقوامی طورپر تسلیم کردہ شفاف عمل اور سماجی طورپر سراہے گئے وزیراعظم یوتھ پروگرام کے ذریعے اقتصادی چیلنجز کومواقع اور وعدوں کو حقیقتوں میں تبدیل کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ طلباء کیلئے 100 فیصد تعلیمی فیس کی واپسی کے وزیراعظم کے پروگرام کے تحت سب سے پہلے بلوچستان کے طلباء کو فائدہ پہنچایا گیا جو موجودہ جمہوری حکومت کی طرف سے ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں کے لوگوں کو مساوی مواقع فراہم کرنے کا عزم کا عکاس ہے۔اجلاس میں جنوبی پنجاب، اندرون سندھ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو فیسوں کی سو فیصد واپسی کا کام جون 2014ء کے اختتام سے قبل مکمل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں وزیراعظم یوتھ پروگرام اور اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog