ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے ڈپٹی کمشنرٹھٹھہ غضنفر علی قادری

Published on October 31, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 128)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے آج سول ہسپتال مکلی میں قائم کرونا ویکسینیشن سینٹر کا تفصیلی دورہ کرکے صورتحال کا جائزہ لیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ ویکسینیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے اور سول ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ ہسپتال میں آنے والے لوگوں کو بھتر اور خوشگوار ماحول فراہم ہو سکے. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے امن ایمبولینس 1036 سینٹر کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے سینٹر کی بھتر کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا. بعد ازیں ڈپٹی کمشنر نے کی جانب سے ٹھٹھہ کے مین اسٽاپ سمیت مختلف علائقوں کا دورہ کرکے دکانوں، ہوٹلوں اور پیٹرول پمپس پر مقرر افراد کا کرونا ویکسینیشن کارڈ بھی چیک کیئے. اس موقع پر بغیر ویکسینیشن دکان چلانے والوں پر جرمانہ عائد کر کے دکانوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کرتے کرتے انہیں وارننگ دی کہ وہ جلد ویکسینیشن کرائیں تاکہ وہ عوام سمیت اپنے گھر کے افراد کو بھی اس خطرناک وبائی مرض سے محفوظ کیا جا سکے. بعد ازیں ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے بھرانی گاؤں کا دورہ کیا جہاں موجود کرونا ویکسینیشن ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا. اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، مختیار کار ٹھٹھہ اقتدار حسین بھرانی، اکاؤنٹنٹ ڈی سی آفس توفیق احمد میمن، آفس سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس سید ریاض حسین شاہ بخاری سمیت مختلف متعلقہ محکموں کے افسران کے علاوہ تاجر برادری ضلع ٹھٹھہ کے صدر کامران قریشی بھی موجود تھے.

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme