ریو نیو عوامی خدمت کچہریا ں ایک کلید ی کردار ادا کر رہی ہیں علی بہادر قاضی

Published on November 1, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

سرکاری افسران کو بھی عوامی فلاح و بہبود اور لوگوں کے مسا ئل کے حل کے لئے متحرک کیاڈپٹی کمشنر
اوکاڑہ(یواین پی) ریو نیو عوامی خدمت کچہریو ں کا مقصد جہاں لوگوں کے محکمہ مال سے متعلقہ معاملات کو حل کرنا ہے وہیں پر سرکاری دفاتر کو جواب دہ بنانا اور ریڈ ٹیپ ازم کا خاتمہ بھی ہے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار لوگوں کے مسائل کے حل اور گڈ گورننس کے لئے نہ صرف خود فیلڈ میں سر گرم عمل ہیں بلکہ تما م سرکاری افسران کو بھی عوامی فلاح و بہبود اور لوگوں کے مسا ئل کے حل کے لئے متحرک کیا ہوا ہے زمین جائیدا د کے معاملات کو شفاف انداز میں حل کرنے اور محکمہ مال سے متعلقہ مشکلات و مسائل کے حل کے لئے ریو نیو عوامی خدمت کچہریا ں ایک کلید ی کردار ادا کر رہی ہیں ان خیالات کا اظہار کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تحصیلدار آفس اوکاڑہ میں منعقدہ ریو نیو عوامی خدمت کچہری میں آنے والے سائلین کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر تمام متعلقہ افسران اور محکمہ مال کا عملہ بھی موجود تھا انہوں نے سائلین سے محکمہ مال کے دفاتر کی کار کردگی ،تحصیلدار قانون گو اور پٹواری کے طرز عمل اور لوگوں سے روا رکھے جانے والے سلوک سے متعلق بھی دریافت کیا انہوں نے کہا کہ شہریوں کے سرکاری دفاتر سے متعلقہ معاملات خصوصاََ زمین جائیداد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں عوامی کو ریلیف دیا جائے اور لوگوں کو با ر بار سرکاری دفاتر کے چکر نہ لگانے پڑیں انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ مال کا فیلڈ سٹا ف اپنے اپنے حلقہ سے متعلق شکایات کی موقع پر جا کر تصدیق کریں اور اس کے حل کے لئے فوری اقدامات کریں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے تواتر سے ہونے والی ریو نیو عوامی خدمت کچہریو ں کے ذریعے حل ہونے والے مسائل اور لو گوں کو فراہم کی جانے والی سہو لیات سے متعلق بتایا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes