کورونا وائرس سے ملک بھر میں مزید 10 افراد جاں بحق

Published on November 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 107)      No Comments

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.16 فیصد رہی، این سی او سی
اسلام آباد(یو این پی) ملک بھر میں کورونا وائرس کے نتیجے میں مزید 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 296 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں 457 نئے کیسز سامنے آئے جب کہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.16 فیصد رہی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے 10 افراد جاں بحق ہوئے جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد28 ہزار 466 ہوگئی جب کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد12 لاکھ 74 ہزار 17 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes