مظفر گڑھ: بھائی نے بہن کی شادی کی تقریب کو ماتم میں بدل دیا

Published on December 8, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 285)      No Comments

شاہ جمال میں بہن کی شادی مرضی سے نہ کرنے پر بھائی نے شادی والا گھر ماتم میں بدل دیا
تقریب میں بیٹے نے باپ پر بدترین تشدد کیا اور چھڑانے کے لیے آنیوالے رشتہ دار کو بھی خنجر مار کر موت کے گھاٹ اتا ر دیا
مظفرگڑھ(یو این پی) مظفرگڑھ میں بہن کی شادی مرضی سے نہ کرنے پر بھائی نے شادی والا گھر ماتم میں بدل دیا۔ شاہ جمال میں شادی کی تقریب میں بیٹے نے باپ پر بدترین تشدد کیا اور چھڑانے کے لیے آنیوالے رشتہ دار کو بھی خنجر مار کر موت کے گھاٹ اتا ر دیا۔ پولیس نے ملزم تنویر کو گرفتار کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا۔شاہ جمال میں بہن کی شادی مرضی سے نہ کرنے پر بھائی نے شادی والا گھر ماتم میں بدل دیا۔ بیٹے نے شادی کی تقریب میں باپ پر بھی بدترین تشدد کیا اور چھڑانے کے لیے آنیوالے رشتہ دار کو بھی خنجر مار دیا۔ رشتے دار آصف چھڑانے گیا تو تنویر نے اس کے پیٹ میں خنجر گھونپ دیا جب کہ خنجر لگنے سے آصف موقع پر جاں بحق ہوگیا۔واقع کی اطلاع ملتے ہی شاہ جمال پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم تنویر کو گرفتار کرکے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کردیا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تنویر اپنی بہن کی شادی اپنی مرضی سے کرنا چاہتا تھا جس پر اس کا باپ سے جھگڑا ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题