پاکستان کی زرعی معیشت کا استحکام جدید طریقہ کاشتکاری سے جڑا ہوا ہے طاہر امین

Published on November 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 106)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) جدید طریقہ کاشتکاری کے بغیر زرعی پیداوار کو بڑھانے اور زرعی مداخل کو کم سے کم سطح پر لانے کے لئے موجودہ حکومت کے اقدامات لائق تحسین ہیں کاشتکاروں کو سبسڈی پر زرعی آلات کی فراہمی طریقہ کاشتکاری میں جدت کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے پاکستان کی زرعی معیشت کا استحکام جدید طریقہ کاشتکاری سے جڑا ہوا ہے محکمہ آن فارم واٹر مینجمنٹ کی جانب سے کاشتکاروں کو سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولر کی فراہمی پنجاب حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین نے کاشتکاروں کو سبسڈی پر لیزر لینڈ لیولر فراہم کرنے کے لئے ہونے والی قرعہ اندازی کے موقع پر کیا ۔ڈسٹرکٹ آفیسر آن فارم واٹر مینجمنٹ علوی نے شرکاءتقریب کو بتایا کہ ضلع میں 120لیزر لینڈ لیولر کاشتکاروں کو شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے دئیے جائیں گے تحصیل دیپالپور میں66تحصیل رینالہ خورد میں 18جبکہ تحصیل اوکاڑہ میں 36لیزر لینڈ لیولر دئیے جائیں گے بعد ازاں درخواست دہندگان کاشتکاروں کی موجودگی میں قرعہ اندازی کی گئی اور لیزر لینڈ لیولر حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy