پنجاب بھر میں بچوں کے اغوا کا سلسلہ تھم نہ سکا ، لواحقین غم سے نڈھال

Published on August 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 676)      No Comments

06
لاہور(یو این پی)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں بچوں کے اغوا کا سلسلہ تھم نہ سکا تاہم پولیس ان وارداتوں کو روکنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے ۔ بچوں کے اغوا کے بعد لواحقین رو رو کر غم سے نڈھا ل ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کےمطابق  لاہور سمیت پنجاب بھر میں بچوں کے اغواء کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے خوف وہراس پھیلا رکھا ہے، سترہ سال  کی  انعم کو غائب ہوئے دو روز گزرگئے لیکن اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا  اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں۔لالہ زار کی رہائشی سترہ سالہ انعم پیر کے روز  گھر کے قریب دکان پر چیز لینے  گئی مگر واپس نہ آئی اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انعم کے پاس صرف دس روپے تھے ،اہلخانہ نے لڑکی کو ہر جگہ تلاش کیا مگر  اسے زمین نگل گئی یا آسمان کھا گیا کچھ پتہ نہ چل سکا۔دوسری طرف خانیوال کے شہر جہانیاں میں بچے لاپتہ ہونے لگےہیں کینال ریسٹ ہاؤس کا رہائشی پندرہ سالہ مدثر گزشتہ دس روز سے لاپتہ ہے والدین تھانے کے چکر کاٹ کاٹ کر تھک گئے لیکن پولیس مقدمہ تک درج کرنے کو تیار نہیں جب کہ والدہ کا برا حال  ہے۔دریں اثنا لاہور میں بچوں کے اغوا کا سلسلہ نہیں تھم سکا لاہور کے علاقے ساندہ سے  دس سال کا علی اصغر لاپتہ ہو گیا ہے۔ پولیس نے بچے کی گمشدگی کا  تاحال  مقدمہ درج نہیں کیا ایک اور واقعے میں لاہور سے اغوا  ہونیوالا 15 سال  کے لڑکے کو  میاں چنوں سے   بازیاب کرا لیا گیا ہے اور پولیس  نے بازیاب لڑکے کو والدین کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ جس پر لڑکے کے ورثا نے  احتجاج کیا اور پولیس کیخلاف نعرے بازی  کی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes