سپریم کورٹ نے سو سال پرانے مقدمے کافیصلہ سنادیا

Published on January 30, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 484)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)سپریم کورٹ نے 100 سالہ پرانے مقدمے کا فیصلہ سنادیا اور حکم دیا ہے کہ 5600 کنال اراضی شریعت کے مطابق ورثا میں تقسیم کی جائے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کسی کو بھی شرعی وراثتی حصے سے محروم نہیں کر رہی اور شریعت کے مطابق وراثت تقسیم کرنے کا حکم دیدیا۔ یادرہے کہ تقسیم پاکستان سے قبل شہاب الدین کی ملکیتی زمین کا تنازعہ عدالتوں میں پہنچا اورقیام پاکستان کے بعد ملکی عدالتوں میں بھی کیس چلتا رہا۔خیرپور ٹامیوالی میں 5600 کنال اراضی کا کیس 1918 سے شروع ہوااور ٹرائل کورٹس سے معاملہ 2005 میں سپریم کورٹ آیاجہاں منگل کو 100 سال کے پرانے مقدمے کا فیصلہ آگیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes