پی کے93: جماعت اسلامی کو اپنے گڑھ میں اپ سیٹ شکست

Published on September 16, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 656)      No Comments

1111
دیر (یو این پی) پی کے 93 دير میں ضمنی انتخاب کا معرکہ پیپلزپارٹی نے سر کرلیا، صاحبزادہ ثناء اللہ نے جماعت اسلامی کے محمد اعظم خان کو بڑے مارجن سے شکست دیدی۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 93 دیر میں خواتین کو ووٹ نہ ڈالنے دینے کے معاملے پر الیکشن ٹریبونل نے ضمنی انتخاب کا حکم دیا، جماعت اسلامی اپنے مضبوط حلقے کا دفاع نہ کرسکی۔میڈیا کو موصولہ ضمنی انتخاب کے حتمی نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کے صاحبزادہ ثناء اللہ 20 ہزار 583 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، جماعت اسلامی کے محمد اعظم خان 15 ہزار 43 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔دیر میں پہلی بار خواتین نے بھی حق رائے دہی استعمال کیا تاہم پولنگ کا سلسلہ مخصوص پولنگ اسٹیشن تک محدود رہا۔پیپلزپارٹی کے جیالوں نے اپنے امیدوار کی کامیابی پر خوب جشن منایا، ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题