لاکھوں روپے مالیت کا 13 ٹن آٹا افغانستان اسمگل کی کوشش ناکام

Published on November 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 85)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ضلعی انتظامیہ نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا 13 ٹن آٹا افغانستان اسمگل کی کوشش ناکام بنادی۔ ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاص صفدر سکندری نے خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس فورس کے ہمراہ جھنگ روڈ پر ٹرک سٹینڈ پر چھاپہ مارا تو وہاں ٹرکوں میں ٹماٹر کی بیلٹی بنا کر آٹا اسمگل کیا جا رہا تھا۔ٹرکوں میں اوپر کی سطح پر ٹماٹر رکھ کر آٹا نیچے چھپایا گیاتھا۔اے سی سٹی نے دوران ایکشن آٹا کی بوریاں قبضہ میں لے لیں اورآٹا اسمگل کرنے میں ملوث ٹرک ڈرائیور اور ڈیلر کوموقع سے گرفتار کر لیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy