وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی 2 روزہ دورہ برطانیہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے

Published on July 12, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

لندن(یواین پی) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی دو روزہ کامیاب دورہء برطانیہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے،ہیتھرو ائیرپورٹ پر برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس ذکریا اور سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ نے اپنے دو روزہ دورہ برطانیہ کے دوران برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ کی دعوت پر دولت مشترکہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور خطاب کیا۔ شاہ محمود قریشی نے آزادیء اظہار رائے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں بطور مہمان مقرر شرکت بھی کی۔ انہوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کی طرف سے منعقدہ تصویری نمائش میں بھی شرکت کی۔ انہوں نے کامن ویلتھ کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا اور سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے دولت مشترکہ کے اجلاس میں شریک مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں اور تبادلہء خیال کیا۔ اپنے دورہ کے دوران انہوں نے کنگسٹن پیلس میں برطانوی شہزادہ چارلس سے بھی ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقات کی اور ان کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب بھی کیا۔ وزیر خارجہ دورے کے دوران مختلف مواقع پر مقامی اور بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف امور پر پاکستان کا موقف پیش کرتے رہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes