گورنرشہزادہ ترک بن طلال بن عبد العزیز سے پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید کی ملاقات

Published on November 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب کے اسیر ریجن کے گورنرشہزادہ ترک بن طلال بن عبد العزیز آل سعود سے جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے انکے دفتر میں ملاقات کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور زیربحث آئے، گورنر اسیر ریجن نے پاکستان اور پاکستانیوں ن کیلئے خصوصی نیک جذبات کا اظہار کیا اور اسیر ریجن میں رہائش پذیر پاکستانیوں کو زیادہ زیادہ سے سہولیات پہنچانے کا عزم کیا۔ پاکستان کے قونصل جنرل نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ محمد بن سلمان کی خاص طور پر کروناء وباء کے دوران انسانی ، معاشی و اقتصادی پالیسوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دوران وباء سعودی حکومت نے جو سہولیات فراہم کیں وہ قابل تعریف ہیں، کروناء کے دوران اسیر ریجن میں حکومت نے دیگر شہروں کی طرح پاکستانی خاندانوں کو بھی تمام تر خدمات پہنچائیں، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات کو سراہا گیا۔قونصل جنرل نے اسیر ریجن کے دیگر حکومتی عہدیداروں سے خیر سگالی ملاقاتیں کیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog