مشیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرولیم لیوی مزید بڑھانے کا عندیہ دے دیا

Published on November 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

لاہور (یواین پی) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ، مشیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرولیم لیوی مزید بڑھانے کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین نے اپنے ایک بیان میں عندیہ دیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافہ کیا جائے گا۔ شوکت ترین کے مطابق پیٹرولیم لیوی کچھ نہ کچھ بڑھانی پڑے گی اور لیوی پر انحصار ہو گا کہ پیٹرول کی قیمت کہاں تک جاتی ہے۔آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے سے ایک 2 روز میں حتمی گفتگو ہو گی اور معاملہ حل ہو جائے گا جبکہ اعلامیہ آنے کے بعد پتہ چل جائے گا کہ ہم نے کیا طے کیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy