کل بھی مافیاز کی حکومت تھی اور آج اربوں روپے کمانے والے اقتدار پر بیٹھے ہیں، سراج الحق

Published on May 8, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 37)      No Comments

لاہور(یواین پی) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ اور سابقہ حکومت میں کوئی فرق نہیں، تینوں بڑی جماعتیں سودی نظام جاری رکھنے پر متفق ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ 10اپریل کو نظام نہیں پہرے دار بدلا گیا، کل بھی مافیاز کی حکومت تھی اور آج اربوں روپے کمانے والے اقتدار پر بیٹھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پاس ویژن ہوتا تو ساڑھے تین سالوں میں کچھ تو نظر آتا، ملک میں سیاست پیسے کی بنیاد پر چلتی ہے، تینوں بڑی جماعتوں کی پالیسیاں ایک اور سودی نظام جاری رکھنے پر سب متفق ہیں۔سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ حکومت وفاقی شرعی عدالت کے فیصلے پر عمل کر کے سودی نظام کا خاتمہ کرے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme