ملک کے بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے‘ زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 ریکارڈ

Published on November 7, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 117)      No Comments

پشاور(یواین پی) صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع ملک کے بالائی علاقوں سوات اور اس کے گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ پیما مرکز سے معلوم ہوا کہ سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 120 کلومیٹر تھی اور اس زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلے کی وجہ سے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ اور استغفار کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے 30 اکتوبر کو بھی ملک کے شمالی علاقوں سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت چار اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہری خوف وہراس میں مبتلا ہوگئے، خیبرپختونخواہ کے علاقے سوات اور گردونواح کے علاقوں میں 4.6 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، خوف میں مبتلا لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، عمارتوں سے باہر سڑک پر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.6 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی لہروں کا مرکز کوہ ہندو کش کا پہاڑی سلسلہ تھا، زلزلے کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ خیال رہے کہ زلزلے ایسی قدرتی آفت ہیں، جس سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، زلزلوں سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ زمین کی تہہ تین بڑی پلیٹوں سے بنی ہے، پہلی تہہ کا نام یوریشین، دوسری بھارتی اور تیسری اریبین ہے، زیر زمین حرارت جمع ہوتی ہے تو یہ پلیٹس سرکتی ہیں، زمین ہلتی ہے اور یہی کیفیت زلزلہ کہلاتی ہے، زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں چاروں جانب یلغار کرتی ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题