مہنگائی،بے روز گاری اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف پی ڈی ایم کی احتجاجی ریلی

Published on November 8, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

پتوکی(یواین پی) ملک کے دیگر شہروں کی طرح پتوکی میں بھی کمر توڑ مہنگائی،بے روز گاری اور نااہل حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف پی ڈی ایم کی احتجاجی ریلی میں سینکڑوں افراد کی شرکت ، شرکاءکی زبر دست نعرہ بازی ہر طرف گو عمران گو اور میاں نواز شریف زندہ باد کی گونج سنائی دے رہی تھی، مہنگائی بیروز گاری اور نااہل حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ریلی کی قیادت سابق ایم این اے رانا محمد حیات خاں، ضلعی چیئرمین رانا سکندر حیات خان، سابق ایم پی اے محمود انور چوہدری، چیئرمین میونسپل عمران شاہد بٹ، وائس چیئرمین محمد رشید، سینئر صحافی سعید احمد طاہر اور دیگر سیاسی و سماجی رہنما¶ں نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ نااہل اور نا لائق سلیکٹڈ وزیر مشیروں کی یلغار کرپشن کنگ بے روزگاری مہنگائی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کا دیوالیہ معیشت کا بیڑا غرق، انتخابی وعدوں کو پورا کرنے کی بجائے بھوک اور افلاس سے غریب مکا¶مہم شروع کر رکھی ہے،غریب آدمی کے لئے دو وقت کی روٹی کما کر کھانا مشکل ہوگیا ہے آٹا چینی گھی اور پٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب اور متوسط طبقے کا جینا محال کر دیا، مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جسپرگوہ عمران گوہ، مک گیا تیرا شو نیازی گو نیازی گو نیازی، خواتین اور کئی مردو نے گلے میں روٹیاں ڈال رکھیں تھی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes