اورنج لائن منصوبہ ،عمران خان کا متاثرین کے احتجاج میں شامل ہونے کا اعلان

Published on February 1, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 1,198)      No Comments

333
پشاور(یواین پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین کی وجہ سے غریبوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں ،احتجاج میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں گا ۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر اورنج لائن منصوبے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ایک وزیر کا گھر بجانے کے لیے ٹرین کا روٹ تبدیل کیا ہے جبکہ کچی آبادیوں کے مکینوں کے گھر گرائے جا رہے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اگلے ہفتے لاہور آ رہے ہیں اور وہ اورنج لائن منصوبے کے متاثرین کے ساتھ احتجاج میں شریک ہو نگے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes