تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میاں چنوں کے افسران کی ٹھیکیدار سے ملی بھگت، لاکھوں روپے کے فنڈز کی خرد برد

Published on April 20, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 365)      No Comments

MiaN
میاں چنوں(رضا جعفری سے)تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میاں چنوں کے افسران کی ٹھیکیدار سے ملی بھگت۔گلی کی تعمیر کو لاکھوں روپے کے فنڈز کی خرد برد اور کمائی کا ذریعہ بنا لیا ۔گلی نمبر14جناح ٹاؤن کی گلی کا لیول کبھی اونچا اور کبھی نیچا کرکے گندے پانی کا جوہڑ بنا دیا۔خطرناک بیماریاں پھوٹ پڑیں ۔گندہ پانی گھروں کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے لگا کروڑوں کی جائیدادیں تباہ ہونے کا خدشہ۔ مردو خواتین اور معصوم بچے گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں ۔سید سجاد حیدر گردیزی ،ڈاکٹر محمد اجمل،ذیشان حیدر، شاہد حسین ،محمد افضل،منظور حسین ،انور علی سمیت درجنوں افراد کاا حتجاج ۔حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔اہلیان جناح ٹاؤن کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میاں چنوں کے افسران نے ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرکے گلی کی تعمیر کو لاکھوں روپے کے فنڈز کی خرد برد اور کمائی کا ذریعہ بنا رکھا ہے ۔میاں چنوں کے پوش ایریاگلی نمبر14جناح ٹاؤن کی تعمیر کا سلسلہ گزشتہ -6سال سے جاری ہے گلی کا لیول کبھی اونچا اور کبھی نیچا کرکے لوگوں کی آمد ورفت میں جہاں رکاوٹ پیدا کی جاتی ہے وہاں مین ہولوں سے پھیلنے والے گندے پانی نے گلی کوتعفن زدہ جوہڑ بنا دیاہے جس سے مچھروں کی بہتات ہوگئی ہے اورخطرناک بیماریاں پھوٹ پڑیں ہیں اور بچے ،بڑے ان خطرناک بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔گندہ پانی گھروں کی بنیادوں کو کھوکھلا کررہا ہے جس سے کروڑوں کی جائیدادیں زمین بوس ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ مردو خواتین اور معصوم بچے گندے پانی سے گزرنے پر مجبور ہیں جبکہ نمازی کپڑے پلید ہونے کی وجہ سے نماز پڑھنے کیلئے مسجد میں نہیں جاسکتے۔سید سجاد حیدر گردیزی ،ڈاکٹر محمد اجمل،ذیشان حیدر، شاہد حسین ،محمد افضل،منظور حسین ،انور علی،محمد عمران ،اظہر اقبال ،جاوید اقبال،عابد حسین سمیت درجنوں افراد نے شدید احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ٹھیکیدار نے لاکھوں روپے سے پہلے سے لیول کے مطابق ڈالی گئی بجری ،روڑی،ریت ، پتھراور سولنگ کی اینٹیں چوری اُٹھا کرفروخت کردیں جس سے لیول -2فٹ تک نیچے ہوگیاہے گندہ پانی کروڑوں روپے مالیت کے رہائشی مکانوں کی بنیادوں میں داخل ہورہا ہے اور گلی گندے پانی کا تالاب بن کررہ گئی جس سے انسان تو انسان جانور بھی پریشان ہیں۔انہوں نے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے گلی کی تعمیر پہلے لیول کے مطابق کرنے کی اپیل کی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy