ملک بھرمیں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروسز متاثر

Published on August 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)ملک بھر میں پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہو گئیں۔پی ٹی سی ایل کی سروسز ڈاؤن ہونے سے نجی اداروں، گھروں اور دفاتر کی پی ٹی سی ایل انٹرنیٹ کی سروسز متاثر ہوئی ہیں۔اس حوالے سے پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیٹا نیٹ ورکس میں مسئلے کی اطلاع دی گئی ہے۔ترجمان پی ٹی اے نے بتایا ہے کہ ڈیٹا نیٹ ورک میں مسئلے کی وجہ سے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔پی ٹی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پی ٹی سی ایل کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک میں تکنیکی خرابی ہوئی ہے، جس سے پنجاب اور خیبر پختون خوا کے اکثر شہروں میں انٹر نیٹ سروس متاثر ہوئی ہے۔ترجمان پی ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ آپٹیکل فائبر کا ٹرانسمیشن نیٹ ورک ایک شہر کو دوسرے شہر سے جوڑتا ہے۔پی ٹی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی اے صورتِ حال پر نظر رکھے ہوئے ہے، اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes