ریلیف پیکج اہم سنگ میل ثابت ہو گا،رانا نثار احمد راٹھ

Published on November 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

عمران خان کی تین سالہ کارکردگی اپوزیشن کی تیس سالہ کارکردگی پر بھاری ہے
مانگا منڈی(یو این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رانا نثار احمد راٹھ نے کہا کہ جنہوں نے 30سال حکومت کی وہ آج منہ چھپائے پھرتے ہیں،وزیر اعظم عمران خان نے 2018میں جب اقتدار سنبھالا تو ملک دیوالیہ ہو چکا تھاپھر دن رات سخت محنت کر کے ملکی معیشت کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کیا،ان خیالات کا اظہار رانا نثار احمد راٹھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی تین سالہ کارکردگی اپوزیشن کی تیس سالہ کارکردگی پر بھاری ہے، وزیر اعظم عمران خان فخر کے ساتھ اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ سکتے ہیں، حکومت نے دو کروڑ خاندانوں کے لئے 120 ارب روپے کی خطیر رقم کے تاریخی پیکج کا اعلان احسن اقدام ہے اس سے 13کروڑ پاکستانیوں کو برائے راست فائدہ ہوگا، گھی، آٹا اور دالوں پر 30فیصد سبسڈی ملے گی جو کہ عام آدمی کی سب سے اہم ضروریات زندگی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا مہنگائی سے نمٹنے کے لیے ریلیف پیکج اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题